Wed, September 16, 2026

طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا خط صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا خط صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ خارجہ سید طارق فاطمی نے روس کے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اہم خط روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو پہنچایا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارت، توانائی، اور روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ طارق فاطمی نے خطے کی صورتحال بالخصوص بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے متعلق دھمکیوں اور ان کے ممکنہ نتائج سے روسی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس انسداد دہشت گردی اور ایس سی او کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے نئی سٹیل ملز سمیت دیگر منصوبوں میں تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: