Wed, September 16, 2026

قدرتی نظارے اور پرسکون قیام , خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کو دیا عید پر ’کیمپنگ گیفٹ‘

قدرتی نظارے اور پرسکون قیام , خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کو دیا عید پر ’کیمپنگ گیفٹ‘

پشاور:اگر آپ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں سرسبز پہاڑوں، ٹھنڈی ہواؤں اور قدرتی نظاروں میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو خیبرپختونخوا حکومت آپ کے لیے ایک خوش کن خبر لے آئی ہے۔

محکمہ سیاحت نے صوبے کے متعدد دلکش مقامات پر قائم کیمپنگ پاڈز کو عید پر سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے والوں کو ایک محفوظ، صاف ستھرا اور آرام دہ قیام بھی میسر آ سکے۔

یہ کیمپنگ پاڈز ان مقامات پر موجود ہیں جہاں قدرتی خوبصورتی اپنی انتہا کو چھوتی ہےشاران، ٹھنڈیانی، بمبوریت، یارخون، سرلاسپور، گبین جبہ، سلاتن، مہابن، شہید سر، الائی، یخ تنگئی اور سمانہ۔

سیاح اب نہ صرف ان وادیوں میں قدرت کے رنگوں سے محظوظ ہو سکیں گے بلکہ جدید سہولیات کے ساتھ ماحول دوست رہائش کا تجربہ بھی کر سکیں گے۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مقامی سیاحت کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور پاکستان کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر لانا ہے۔

ٹیگز: