Wed, September 16, 2026

"خیبرپختونخوا: سیاحوں کے لیے ایڈوائزری، بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال"

پشاور: خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کے بعد سیاحتی مقامات کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ 21 جولائی سے 29 جولائی تک سیاحوں کو فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جھیل سیف الملوک روڈ پر ہونے والی کلاؤڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے واقعات نے سیاحوں کو خطرے میں ڈالا، تاہم فوراً ریسکیو آپریشن کے ذریعے 500 سے زائد سیاحوں کو بچا لیا گیا۔ انہوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ سفر سے پہلے 1422 پر صورتحال کی جانچ پڑتال کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 جون سے اب تک 63 افراد کی جانیں جا چکی ہیں، جن میں 36 بچے، 11 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات سوات، شمالی وزیرستان، مردان اور چارسدہ میں ہوئیں۔

ٹیگز: