Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے بچاؤ کے لیے نئے ڈیمز بنانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے بچاؤ کے لیے نئے ڈیمز بنانے پر زور

اسلام آبا د : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز بنانا ضروری ہے کیونکہ ہماری معیشت کی ترقی سستی بجلی اور زراعت پر منحصر ہے۔

انہوں نے دیامیر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے ذخائر کو بہتر بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیم کی تعمیر میں جو بھی رکاوٹیں ہیں، انہیں فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے، فصلوں کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب کو روکنے کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پانی کا بہتر استعمال اور ذخیرہ بڑھانا بہت اہم ہے۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

ٹیگز: