Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

استنبول: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ترک وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کو پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: