Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاہنہ سانحے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاہنہ سانحے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ کے افسوسناک واقعے میں جان گنوانے والے بچوں کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ افسوس کیا اور غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے اہلِ خانہ کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کے چیک حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیرِ علاج زخمیوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور مکمل نگہداشت فراہم کی جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ انتہائی دردناک ہے اور معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مالی امداد والدین کے غم کا مداوا نہیں بن سکتی، تاہم حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ والدین کا دکھ ان کا اپنا دکھ ہے اور حکومت ہر مرحلے پر ان کی مدد جاری رکھے گی۔

ٹیگز: