Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر، 11 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

 ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر، 11 طیارے تباہ ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ سے متعلق ایک بار پھر اپنے دعوے دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 11 طیارے تباہ ہوئے تھے۔ ان کے مطابق بروقت سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے روکا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے ان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جنگ بندی کے باعث تقریباً تین کروڑ افراد کی جانیں بچ گئیں۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

امریکی صدر نے ایران سے جاری مذاکرات پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دوران کئی مثبت امور پر پیش رفت ہوئی ہے اور انہیں امید ہے کہ مذاکرات کامیاب نتائج کی طرف بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ اور اس میں ہونے والے نقصانات سے متعلق مختلف فریقین کے دعوے اور مؤقف ایک دوسرے سے مختلف ہیں، جبکہ بعض دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگز: