Wed, September 16, 2026

ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل

ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق ایران اور عراق کے پانچ بڑے شہروں میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جن میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

سرکاری شیڈول کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر سے زائرین، مذہبی شخصیات اور اعلیٰ حکومتی حکام کی شرکت متوقع ہے۔

انتظامیہ نے عوامی اجتماع کے پیش نظر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جبکہ مختلف شہروں سے مشہد آنے والے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: