Wed, September 16, 2026

قوم کا ہیرو رخصت ہو گیا , بابا دین محمد انتقال کر گئے

قوم کا ہیرو رخصت ہو گیا , بابا دین محمد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے عظیم ریسلر بابا دین محمد طویل عمر پانے کے بعد وفات پا گئے۔ ان کی عمر 100 سال سے زائد تھی۔

بابا دین محمد نے 1954 میں منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی اور پاکستان کا پرچم پہلی بار سونے کے تمغے کے ساتھ بلند کیا۔

ان کے انتقال پر ملک بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صوبائی وزیر کھیل اور دیگر حکام نے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستانی کھیلوں کی تاریخ کا روشن ستارہ رہیں گے۔

ٹیگز: