Wed, September 16, 2026

9 اور 10 محرم کو لائٹ نہیں جائے گی، پیسکو نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

9 اور 10 محرم کو لائٹ نہیں جائے گی، پیسکو نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

پشاور: محرم الحرام کے مرکزی دنوں 9 اور 10 محرم کو صوبہ بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پیسکو حکام کے مطابق جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیڈرز مختص کر دیے گئے ہیں، اور ہر لمحہ نگرانی کے لیے کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

حفاظتی اقدامات کے تحت جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی لٹکتی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ٹیگز: