لاہور:سال 2026 کے آغاز پر فلکیاتی مظاہر سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آج رات پہلا سُپر مون آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ پاکستان میں سُپر مون شام 5 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوگا۔
اسپارکو کے مطابق یہ سُپر مون عام چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کے طلوع کے وقت اس کا منظر زیادہ خوبصورت اور دلکش ہوگا۔ یہ سُپر مون "وولف مون" کہلاتا ہے اور چاند کے زمین کے قریب ہونے کے باعث زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔