Wed, September 16, 2026

2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں نظر آئے گا

2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان میں نظر آئے گا

کراچی : سال 2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق، سپر مون تب بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین نقطے پر آ کر مکمل طور پر روشن ہو، جس کی وجہ سے چاند عام دنوں کی نسبت بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

سپارکو نے بتایا کہ یہ سپر مون 4 دسمبر کی شام 4:58 پر 99.2 فیصد روشن ہو کر طلوع ہوگا، اور 5 دسمبر کی صبح 4:15 پر اپنے عروج پر پہنچے گا، جب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک ہوگی۔ اس دوران چاند کا زمین سے فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا، جو اسے معمول کے چاند سے 7.9 فیصد زیادہ بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن بنائے گا۔

سپارکو نے فلکیات کے شائقین کو خوشخبری دی ہے کہ وہ 4 اور 5 دسمبر کی رات اس شاندار منظر کو بآسانی دیکھ سکیں گے۔ یہ ایک خوبصورت قدرتی منظر ہوگا، جسے پاکستان کے مختلف علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

ٹیگز: