Wed, September 16, 2026

پنجابی زبان بولنے والے ان پڑھ نہیں؛ بسنت کے لیے مانیٹرنگ سسٹم تیار ہے: مریم نواز

پنجابی زبان بولنے والے ان پڑھ نہیں؛ بسنت کے لیے مانیٹرنگ سسٹم تیار ہے: مریم نواز

لاہور  :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کو پنجاب کی ثقافت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے اس کے محفوظ انعقاد اور پنجابی زبان کی ترویج کے لیے اہم اعلانات کر دیے ہیں۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک غلط تاثر پیدا کیا گیا کہ پنجابی زبان بولنے والے ان پڑھ تصور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا     نئی نسل کو اپنی مادری زبان سے جوڑنے کے لیے شہر میں جا بجا سائن بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
    ہمارا مقصد بچوں کو ان کی اصل پہچان اور پنجابی زبان سے دوبارہ روشناس کرانا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  بسنت کے حوالے سے عوامی جوش و خروش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بسنت کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے جدید کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے۔
 پتنگ بازی کو محفوظ بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا ایک مربوط نظام بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا سدِباب کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بسنت کا تہوار پنجاب کی رونق ہے اور اسے مروجہ قواعد کے مطابق جوش و خروش سے منایا جانا چاہیے۔

ٹیگز: