لاہور : پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر کیے گئے تبصرے پر طنز کا نشانہ بنایا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں اس بارے میں بات کی۔
شو میں عتیقہ اوڈھو نے صبا قمر کے کردار اور لباس کی تعریف کی اور نادیہ خان کے لباس کی بھی تعریف کی۔ عتیقہ نے کہا کہ نادیہ کا لباس تھوڑا زیادہ چُست ہونا چاہیے، جس پر نادیہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "نہیں، وہ تنگ لباس بہروز سبزواری کو پسند نہیں آتے، اس لیے خیال رکھنا پڑتا ہے۔ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ چُست کپڑے نہیں پہننے چاہیے، اس لیے میں نے خیال کیا تاکہ کسی کو ناراض نہ کیا جائے۔"
نادیہ خان کا یہ ردِ عمل دراصل بہروز سبزواری کے پچھلے بیان کی طرف اشارہ تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کے تنگ کپڑے ناگوار لگتے ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ "موٹرسائیکل پر تنگ لباس پہن کر بیٹھی خواتین مناسب نہیں لگتیں، یہ سب گھریلو تربیت کا نتیجہ ہے۔"