رائے پور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور رتوراج گایئکواڈ کی سنچریوں کی بدولت 358 رنز بنائے۔ جواب میں ایڈن مارکرم نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پروٹیز کو کامیابی دلائی۔
بھارت کی طرف سے پریساد کرشنا اور ارشدیپ سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔