لاہور :لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٓسپنروں نے اپنی کارکردگی سے گراؤنڈ میں شائقین میں دلچسپی پیدا کر دی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 378 رنز پر مکمل کی، جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ مارکرم کے بعد ویان ملڈر بھی نعمان علی کی ہی گیند پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی نے کل 85 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ لے کر پاکستان کی اسپننگ آٹیک کو مضبوط کیا۔ جنوبی افریقی بلے باز ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینوران متھوسامی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
اب جنوبی افریقا کو پاکستان کے مجموعی اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں، جبکہ ان کے پاس چار وکٹیں باقی ہیں۔