Wed, September 16, 2026

ملک کی ترقی کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور مؤثر ماڈل درکار ہے:پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان

 ملک کی ترقی کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور مؤثر ماڈل درکار ہے:پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان

اسلام آباد: چیئرمین ایپ سپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے چھٹی ریکٹرز کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے وائس چانسلرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ضروری ہے جہاں وہ اپنی بہترین عملی مثالیں شیئر کریں اور موجودہ چیلنجز پر بات کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے کانفرنس باقاعدگی سے منعقد ہو رہی ہے اور گزشتہ سال کردار سازی پر توجہ دی گئی تھی، تاہم اس میں ابھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ ملک میں بیروزگاری، بدامنی اور تعلیم، صحت کے شعبوں میں کمی جیسے مسائل سب کے سامنے ہیں۔

چیئرمین ایپ سپ نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سنجیدہ لیڈرشپ اور مؤثر ماڈل درکار ہے، جس کے لیے نبی پاک ﷺ کی ذات اور اسوہ حسنہ بہترین مثال ہیں۔ نبی ﷺ کے ماڈل میں تشدد کی بجائے امن اور تلقین کے ذریعے اصلاح کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے کسی ایک فرد کو ذمہ دار بنایا جائے اور ایک آزاد آڈیٹر مقرر کیا جائے۔ فیصلے کرنے میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ضروری ہے، کیونکہ بند کمروں میں فیصلے اصلاحات نہیں لاسکتے۔

ٹیگز: