ڈھاکہ : پاکستان کی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنے دورے کا آغاز کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستانی ٹیم کی کپتان ایمان نصیر نے کہا کہ وہ اس سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کا سکواڈ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ ایمان کا کہنا تھا کہ "کپتانی میرے لیے ایک چیلنج ہے، لیکن میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مکمل حمایت سے پر اعتماد ہوں۔"