Wed, September 16, 2026

 امریکی بحری بیڑے پر کروز حملہ، دشمن کا لڑاکا طیارہ تباہ

 امریکی بحری بیڑے پر کروز حملہ، دشمن کا لڑاکا طیارہ تباہ

تہران/تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں جہاں ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں میزائل داغ دیے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی دفاعی ڈھانچہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا ہے اور ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کے قلب میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے نام نہاد جدید ترین دفاعی نظام کو چکما دیتے ہوئے شہر کے وسطی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ میزائل گرنے سے ہونے والے دھماکوں کے بعد کئی مقامات پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرے کے قریب دشمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بنا دی ہے۔ ایران کے جدید نیول ایئر ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے ایک جدید ترین لڑاکا طیارے کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر مار گرایا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، یہ کارروائی ثابت کرتی ہے کہ ایرانی سمندری حدود دشمن کے لیے 'موت کا جال' ہیں۔
جنگ کا دائرہ کار اس وقت عالمی سطح پر پھیل گیا جب ایران نے سمندر میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے 'ابراہم لنکن' کو بھی اپنے کروز میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے میں موجود کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے۔

ٹیگز: