Wed, September 16, 2026

5G سپیکٹرم ،پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دورشروع

5G سپیکٹرم ،پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دورشروع

پاکستان میں 5G سپیکٹرم کے آغاز سے ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دورشروع ہوگیا ہے اورپاکستان بھر میں 300 سے زائد 5G سائٹس فعال جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ پاکستان میں 5G سپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغازایس آئی ایف سی کی م¶ثر حکمتِ عملی کے سبب ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال ہوچکی ہیں اور 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں 5G سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اور زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیگمنٹس عمر صدیق راجہ کا کہنا ہے کہ 5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سٹریمنگ کی رفتار تین سے پانچ گنا تک بڑھ سکتی ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ہا¶سز ایسوسی ایشن نے 5G ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن نے 5G کی کامیاب نیلامی پر وزیرِاعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ہے۔ پاکستان میں 5G سپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جومقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان کے تین بڑے شہروں میں 5 جی سروس کا آغازہوچکا ہے۔ فائیو جی (5G) انٹرنیٹ کی توسیع کے سلسلے میں زونگ نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنی سروس کو مزید وسعت دے دی ہے، جس کے بعد شہریوں کو متعدد اہم مقامات پر تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں زونگ نے اپنی فائیو جی سروس کو مجموعی طور پر 27 مختلف علاقوں تک فعال کر دیا ہے۔ ان میں اہم تجارتی مراکز، رہائشی علاقے، سرکاری دفاتر اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں، جہاں صارفین کو فائیو جی کنیکٹوٹی دستیاب ہے۔ اسی طرح کراچی میں بھی زونگ نے اپنی فائیو جی سروس کو 27 مختلف مقامات تک پھیلا دیا ہے۔ ان علاقوں میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اہم شاپنگ ایریاز، تعلیمی ادارے، معروف ہوٹل اور دیگر مصروف عوامی مقامات 
شامل ہیں، جہاں نیٹ ورک صارفین کو بہتر رفتار اور کم تاخیر کے ساتھ انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے۔لاہور میں زونگ کی فائیو جی سروس اس وقت 18 اہم مقامات پر دستیاب ہے، جن میں مصروف تجارتی علاقے، مالز، تعلیمی ادارے اور مرکزی عوامی مقامات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں صارفین جدید موبائل نیٹ ورک کے ذریعے بہتر انٹرنیٹ تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔زونگ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں فائیو جی کی مرحلہ وار توسیع جاری ہے، جس کا مقصد صارفین کو اگلی نسل کی کنیکٹوٹی فراہم کرنا اور ڈیجیٹل سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ کمپنی کے مطابق مستقبل میں مزید علاقوں کو بھی اس نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔مجموعی طور پر، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں فائیو جی سروس کی دستیابی پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، جو تیز رفتار اور جدید انٹرنیٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم نیلامی کا دوسرا مرحلے میں 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ کی بولی کا عمل مکمل ہوااورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم بینڈ اور 3500 میگا ہرٹز سپیکٹرم بینڈ میں پوزیشننگ کے لیے بولی کا عمل مکمل کیا، 2600 میگا ہرٹز والی پوزیشننگ کیلئے بولی 3 را¶نڈز میں جبکہ 3500 میگا ہرٹز والی پوزیشننگ کیلئے بولی 5 را¶نڈز میں مکمل ہوئی۔ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پرگامزن ہے اورفائیوجی انٹرنیٹ سروس سے ڈیجیٹل نیشن کی راہ ہموار ہو گی۔ پاکستان فائیو جی سپیکٹرم کی شروعات کیلئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بھرپور جدوجہد کی ،انہوں نے عصر حاضر کی سلامتی میں بھی ٹیکنالوجی کے کردار کو اہم قرار دیا ۔ پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کے مطابق 2600 میگاہرٹز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی3 را¶نڈز میں مکمل ہوئی جبکہ 3500 میگاہرٹز بینڈ کی پوزیشننگ کے لیے بولی 5 را¶نڈز میں مکمل کی گئی۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کی نیلامی سے مجموعی طور پر 510 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا جو پاکستانی روپے میں تقریباً 142 ارب روپے بنتا ہے۔5Gکے آنے سے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔پی ٹی اے کے مطابق 2300 اور 2600 میگا ہرٹز بینڈز کے تمام لاٹس بک ہوگئے ہیں، جبکہ 3500 میگا ہرٹز کے 28 لاٹس میں سے 22 فروخت ہوئے، اس نیلامی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے سپیکٹرم خریدا، جس میں زونگ نے 110 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور جاز نے 190 میگا ہرٹز خریدے۔ کراچی آمد پر میری زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیگمنٹس عمر صدیق راجہ اور سینئرایگزیکٹو کارپوریٹ برانڈ اور کمیونیکیشنز سید رامس علی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ 5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے سٹریمنگ کی رفتار تین سے پانچ گنا تک بڑھ سکتی ہے۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اصل کارکردگی اس بات پر منحصر ہوگی کہ ہر ٹیلی کام آپریٹر کتنا بینڈوڈتھ مختص کرتا ہے۔پاکستان میں تقریباً 20 کروڑ موبائل کنکشنز میں سے صرف تقریباً 50 لاکھ صارفین کے پاس 5جی سے ہم آہنگ موبائل فون موجود ہیں۔اس کے باوجود 5جی کے اثرات صرف ان صارفین تک محدود نہیں رہیں گے۔ عمر صدیق راجہ کے مطابق اضافی سپیکٹرم سے نیٹ ورک پر دبا¶ کم ہوگا، جس سے موجودہ صارفین کو بھی بہتر سروس ملے گی۔ساتھ ہی 5جی کے وسیع پیمانے پر نفاذ سے 5جی ڈیوائسز کی طلب میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں موبائل بنانے والی کمپنیاں سستے ہینڈ سیٹس مارکیٹ میں متعارف کرائیں گی۔ اس کے اثرات صرف موبائل استعمال تک محدود نہیں رہیں گے۔ اس وقت پاکستان میں صرف تقریباً 50 لاکھ گھروں میں فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) کنکشن موجود ہیں، جن میں سے تقریباً نصف غیر رسمی یا غیر دستاویزی آپریٹرز کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم 5جی اس خلا کو کسی حد تک پورا کر سکتا ہے۔فکسڈ وائرلیس ایکسیس (FWA) کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ وائرلیس روٹرز کے ذریعے فراہم کیا جا سکے گا، جس سے فائبر انفراسٹرکچر کی ضرورت کم ہو جائے گی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ڈیٹا کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران اوسط سکرین ٹائم تقریباً تین گھنٹے سے بڑھ کر چھ گھنٹے سے زائد ہو چکا ہے اور مزید اضافے کی توقع ہے۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئی ٹی ایکسپورٹس اور فری لانس معیشت کے لیے، جہاں کمزور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اکثر بین الاقوامی کلائنٹس کے ساتھ کام میں رکاوٹ بنتی ہے، یہ پیش رفت انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔زیادہ رفتار اور کم لیٹنسی کے باعث ریئل ٹائم تعاون مزید ہموار ہو جائے گا۔صارفین کی سطح پر سی سی ٹی وی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے مستقبل کے سمارٹ ہوم سسٹمز، جیسے موشن سینسرز، خودکار نظام اور سمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے بھی بنیاد فراہم کر دی ہے، جہاں 5جی بنیادی کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: