Wed, September 16, 2026

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار کل 13.88 ملین ڈالرز (تقریباً 3 ارب 92 کروڑ پاکستانی روپے) انعام کے طور پر دیے جائیں گے، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 4.48 ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو بھی 1.12 ملین ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ ڈالرز جبکہ ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔یہ مقابلہ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہوگا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ اعلان خواتین کرکٹ کو ملنے والی توجہ اور ان کی محنت کی پہچان کے طور پر خوش آئند ہے۔

ٹیگز: