Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹوری دیکھنے والے صارفین کو فوری میسج بھیجنے کی سہولت

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اسٹوری دیکھنے والے صارفین کو فوری میسج بھیجنے کی سہولت

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنی میسجنگ ایپ میں ایک جدید فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے صارفین اپنی اسٹوری یا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کو بغیر چیٹ کھولے فوری طور پر میسج کر سکیں گے۔

اب تک صارفین کو اسٹوری دیکھنے والوں کی فہرست میں صرف نام دکھائی دیتے تھے اور میسج کرنے کے لیے انہیں چیٹ سیکشن میں جانا پڑتا تھا، لیکن نئے فیچر کے ذریعے ہر اسٹوری ویور کے ساتھ ایک میسج کا آئیکن ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرنے سے فوری طور پر پیغام بھیجا جا سکے گا۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں صارفین کے لیے فعال کیا ہے، مگر جلد ہی اسے تمام صارفین تک پہنچانے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی سے واٹس ایپ پر رابطہ اور بات چیت کا عمل آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔
 
 

ٹیگز: