Wed, September 16, 2026

یو اے ای سول ایوی ایشن کا اہم اعلان

یو اے ای سول ایوی ایشن کا اہم اعلان

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی فضائی سرگرمیاں مکمل طور پر نارمل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کی فضائی حدود میں پروازوں کا نظام دوبارہ معمول کے مطابق چلنے لگا ہے۔

اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد فضائی حدود میں عارضی طور پر لگائی گئی احتیاطی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ فضائی سلامتی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ درست اور مصدقہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
 
 
 

ٹیگز: