Wed, September 16, 2026

عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری: بچوں کی حج پر پابندی کا فیصلہ واپس، 12 سالہ بچوں کو گرین سگنل

عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری: بچوں کی حج پر پابندی کا فیصلہ واپس، 12 سالہ بچوں کو گرین سگنل

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے کم عمر بچوں کے حج سے متعلق اچانک تبدیل کی گئی پالیسی کو ایک بار پھر بدلتے ہوئے پرانا نظام بحال کر دیا ہے۔ وزارتِ حج و عمرہ کے نئے حکم نامے کے مطابق، اب 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچے حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
 15 سال سے کم عمر بچوں پر حج کی عارضی پابندی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔وہ تمام حج ویزے جو گزشتہ دنوں 'کم عمری' کی وجہ سے منسوخ کیے گئے تھے، اب دوبارہ قابلِ استعمال ہوں گے۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچے اپنے والدین یا سرپرستوں کے ساتھ حج پر جا سکتے ہیں۔
 پاکستان سمیت تمام ممالک کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو پروازوں سے نہ روکا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس سے ہزاروں خاندانوں میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ تاہم، اب پرانی پالیسی کی بحالی کے بعد 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی روانگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ٹیگز: