Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے مات دے دی

پی ایس ایل 10:پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے مات دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی مکمل کر لیا۔

پشاور زلمی کے بلے باز معاذ صداقت اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ معاذ صداقت نے 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 53 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 102 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جو کامیابی کی بنیاد بنی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بین ورشوس نے 33 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے بعد پشاور زلمی کے پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ میں دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیگز: