Wed, September 16, 2026

صارفین کی شکایت پر چیٹ جی پی ٹی کی نئی اپ ڈیٹ منسوخ

صارفین کی شکایت پر چیٹ جی پی ٹی کی نئی اپ ڈیٹ منسوخ

سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں کی گئی تازہ اپ ڈیٹ کو واپس لے لیا ہے، جس کے بعد صارفین ایک بار پھر پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمن کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے باعث چیٹ بوٹ کا رویہ غیر معمولی حد تک خوشامدی ہو گیا تھا، جس پر کئی صارفین نے تنقید کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ جی پی ٹی-4 او، جو چیٹ جی پی ٹی کا نیا ماڈل ہے، اپ ڈیٹ کے بعد بار بار تعریف کرنے لگا تھا — یہاں تک کہ ایسے مواقع پر بھی تعریف کر رہا تھا، جہاں اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

سیم آلٹمن نے گزشتہ اتوار کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اعتراف کیا کہ اپ ڈیٹ کی وجہ سے چیٹ بوٹ کا انداز غیر فطری حد تک مداحانہ ہو گیا ہے، اور کمپنی اس مسئلے پر کام کر رہی ہے۔

منگل کو جاری بیان میں اوپن اے آئی نے واضح کیا کہ حالیہ اپ ڈیٹ خارج کر دی گئی ہے اور اب چیٹ جی پی ٹی کا پرانا مستحکم ورژن بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: