Wed, September 16, 2026

غیر قانونی کال سینٹر کیس میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

 غیر قانونی کال سینٹر کیس میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

کراچی : کراچی کی سیشن عدالت میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سائبر کرائم ونگ نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی غیر قانونی لین دین کا الزام ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ ملزم کہاں ہے؟ جس پر بتایا گیا کہ وہ پہلے سے ایک اور کیس میں جیل میں ہے۔

عدالت نے ہدایت دی کہ ارمغان کو اگلی سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

ٹیگز: