Wed, September 16, 2026

"ہتھیار ڈالنا ہماری لغت میں نہیں"، ایرانی آرمی چیف کا ٹرمپ کو جواب

تہران: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 'ہتھیار ڈالنے یا موت' کی دھمکی کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب دیکھنے والوں کی یہ تمنا ان کے ساتھ ہی قبر میں جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی قوت اور حوصلے اب بھی بلند ہیں اور وہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنرل امیر حاتمی نے عسکری صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے حالیہ حملے کوئی جذباتی ردعمل نہیں بلکہ ایک منظم اور مشق شدہ جنگی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ ان کے بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ ایرانی ڈرون یونٹس، فضائی دفاعی نظام اور بحریہ (Navy) کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن قائم ہے، جو دشمن کے خلاف ایک مربوط ڈھال کا کام کر رہی ہے۔ 
 آرمی چیف کے مطابق، تہران نے برسوں سے جس جنگی منصوبے کی مشق کی تھی، اب اسے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے جس نے دشمن کے حساب کتاب بگاڑ دیے ہیں۔

ٹیگز: