Wed, September 16, 2026

بات چیت ہی خطے میں امن کی واحد کنجی، فوجی کارروائیاں بند کی جائیں: سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ

بات چیت ہی خطے میں امن کی واحد کنجی، فوجی کارروائیاں بند کی جائیں: سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ

نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ خطے میں پائیدار استحکام اور امن کا حصول صرف اور صرف تعمیری بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، طاقت کا استعمال مسائل کو مزید الجھا رہا ہے۔
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری کی توجہ لبنان کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلانات کے باوجود وہاں انسانی بحران تاحال المناک حد تک برقرار ہے اور جاری فوجی کارروائیوں کے باعث یہ تنازع دیگر علاقوں تک پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ عاصم افتخار نے رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جدید جنگی حکمت عملی اب یکسر تبدیل ہو چکی ہے، اس لیے دنیا کو جنگ کے بجائے سفارتی حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔

ٹیگز: