اسلام آباد:پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے نتیجے میں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو 1.8 ارب ڈالر منافع کی مد میں منتقل کیے گئے، جو پچھلے سال کی نسبت 115 فیصد زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام، مالی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست اقدامات نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کیں، جس سے منافع کی منتقلی میں آسانی پیدا ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔