Wed, September 16, 2026

کراچی میں کل سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے، شہری گھبرا گئے

کراچی میں کل سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے، شہری گھبرا گئے

کراچی: کل سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چوتھی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ خاص طور پر لانڈھی اور ملیر کے قریب زلزلے کے جھٹکے زور دار تھے۔

لوگوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10:25 اور پھر 11:04 بجے محسوس ہوئے، جن کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ان جھٹکوں کی شدت 3.2 تھی اور زیر زمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔

قائدآباد، ملیر، سعودآباد، گلستان جوہر، کھوکھراپار اور اسٹیل ٹاؤن سمیت آس پاس کے علاقوں میں بھی یہ جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں دو بار ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے لگتا ہے کہ زلزلے کی سرگرمی جاری ہے۔

ٹیگز: