Wed, September 16, 2026

گلگت بلتستان میں پولیو کا پہلا کیس سا منے آگیا

گلگت بلتستان میں پولیو کا پہلا کیس سا منے آگیا

دیامر : گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ حکام کے مطابق 23 ماہ کا ایک بچہ وائرس سے متاثر ہوا ہے، جس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد نے بھی کر دی ہے۔

یہ کیس 2025 میں پاکستان بھر میں رپورٹ ہونے والا گیارہواں پولیو کیس ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وائرس اب بھی خطرہ بن کر موجود ہے۔ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے اور فوری ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور بچوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: