اسلام آباد : پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق، یہ اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، جو 30 مارچ تک برقرار رہے گی، اور اس دوران ایئر لائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے برطانیہ کی ایئر لائن نورس اٹلانٹک کو بھی پروازیں چلانے کی اجازت دینے کے بعد آیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ نورس اٹلانٹک ایئر لائن اسلام آباد کے لیے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔