Wed, September 16, 2026

آج سے کراچی اور بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

آج سے کراچی اور بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی : آج سے کراچی اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

کراچی میں 5 سال تک کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا منصوبہ ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیں گی تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

بلوچستان میں بھی آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں 26 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، جو ہر بچے تک حفاظتی قطرے پہنچانے کے لیے مختلف علاقوں میں کام کریں گی۔

ٹیگز: