Wed, September 16, 2026

قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں کو ملک سے نکالا جائے گا ، وائٹ ہاؤس

 قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے والوں کو ملک سے نکالا جائے گا ، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور جو بھی فرد ملک کے لیے خطرہ بنے گا اسے فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان شہری کی جانب سے کیا گیا دہشت گرد حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس شخص کی درست اسکریننگ میں ناکام رہی۔ ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے افراد کی درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے زور دے کر کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بڑے پیمانے پر ملک سے نکالنا اب پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرحدی سیکیورٹی مضبوط کی اور افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پالیسیوں کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ترجمان نے صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایم آر آئی رپورٹ مکمل طور پر نارمل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پیٹ ہیگسیتھ وینزویلا میں حملوں کے بارے میں کانگریس کے اراکین سے پہلے ہی بات چیت کر چکے ہیں۔

ٹیگز: