Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہبازشریف کا یواے ای کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہبازشریف کا یواے ای کے قومی دن پر پیغام

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط برادرانہ رشتہ رکھتے ہیں جو مذہبی اور ثقافتی اقدار پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات محبت، احترام اور باہمی خیرسگالی پر مبنی ہیں، اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ تعلقات شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی حکمت اور دور اندیش قیادت کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اس گہری دوستی کی بنیاد رکھی۔ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں، اور ان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں مزید تعاون دونوں عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور گرمجوشی کا تعلق، باہمی تعلقات کی ایک روشن مثال ہے۔

ٹیگز: