Wed, September 16, 2026

صرافہ مارکیٹ میں مندی کا رحجان: سونا 7100 روپے سستا، قیمتیں نیچے آگئیں

صرافہ مارکیٹ میں مندی کا رحجان: سونا 7100 روپے سستا، قیمتیں نیچے آگئیں

کراچی : عالمی مارکیٹ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں ایک ہی دن میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین ریٹس کے مطابق     فی تولہ قیمت  7,100 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے مقرر کی گئی ہے۔   10 گرام قیمت 6,087 روپے کی کمی کے بعد اب قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رحجان رہا، جہاں قیمت 71 ڈالر کی تنزلی کے ساتھ 4,642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ عالمی قیمتوں میں اس نمایاں کمی کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ یکدم نیچے آئے۔

ٹیگز: