Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر گفتگو

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر گفتگو

بشکیک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان بشکیک میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال، سلامتی کونسل کے امور اور آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا اعادہ بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

ٹیگز: