Wed, September 16, 2026

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان اور تھائی لینڈ آج مدمقابل

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان اور تھائی لینڈ آج مدمقابل

دبئی : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں آج اپنا افتتاحی میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان آج پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئے گا، جبکہ تھائی لینڈ کے لیے یہ گروپ مرحلے کا آخری میچ ہوگا۔ تھائی لینڈ نے انڈونیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، تاہم بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ٹیم کو گروپ مرحلے میں مزید دو میچز کھیلنے ہیں۔ پاکستان 5 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگا، جبکہ 7 ستمبر کو انڈونیشیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

ٹیگز: