Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی تاجک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

بشکیک:بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تاجک وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: