Wed, September 16, 2026

پاکستان اور کروشیا کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، اسحاق ڈار کی کروشین وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان اور کروشیا کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، اسحاق ڈار کی کروشین وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گارڈن گرلیچ ریڈمین سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کروشیا کے درمیان تعلقات، تجارتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم اور مضبوط تجارتی شراکت دار ہے، جبکہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کروشین وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال اور پاکستان، بھارت کشیدگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے کے دوران ملکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئیں گے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ نے کروشین وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ٹیگز: