کراچی : وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے آبی گزرگاہوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے بند توڑ کر کب تک آبادیوں کو بچاتے رہیں گے؟ اب ضروری ہے کہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور دریاؤں کے کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کلچر ختم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسیع شجر کاری مہم موسمیاتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔