Wed, September 16, 2026

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام منہاس نے سماعت سے انکار کر دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام منہاس نے سماعت سے انکار کر دیا

اسلام آباد ؛ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی قید میں بند ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایک اور پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے اس کیس کی سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے لارجر بنچ کے پاس بھیج دیا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ماسٹر آف روسٹر یعنی کیس سنانے کے اختیار کے معاملے پر اختلافات کا حوالہ دیا۔ جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہیں، مگر اس حوالے سے دو مختلف رائے ہیں، اس لیے یہ معاملہ بڑے بنچ کو بھیجنا مناسب سمجھا جاتا ہے۔

عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی ہے تاکہ لارجر بنچ تشکیل دے کر اس مسئلے کا حتمی فیصلہ کرے۔

یہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بنچ میں تھا، جنہوں نے وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیے تھے۔ بعد ازاں یہ کیس ان کے بنچ سے واپس لے کر جسٹس انعام منہاس کی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔

ٹیگز: