Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسپیشل بنچ لاپتہ ا افراد کی سماعت کے دوران ٹوٹ گیا، کیسز میں مزید تاخیر

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسپیشل بنچ لاپتہ ا افراد کی سماعت کے دوران ٹوٹ گیا، کیسز میں مزید تاخیر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل بنچ، جو لاپتہ افراد کے اہم کیسز کی سماعت کر رہا تھا، ٹوٹ گیا ہے، جس سے کیسز میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسپیشل بنچ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بنچ کی تشکیل میں تبدیلی لانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ بنچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے تھے، اور جسٹس طارق جہانگیری بھی اس میں شامل تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر کے علیحدہ ہونے کے بعد، بنچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس بنچ میں لاپتا افراد کے متعدد اہم کیسز زیر سماعت تھے، جو اب مزید وقت تک التوا کا شکار ہوں گے۔

ٹیگز: