کراچی : سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے ابتدائی کیریئر کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے جس میں مشہور ڈائریکٹر کاظم پاشا نے انہیں شوٹنگ کے دوران سب کے سامنے ڈانٹ دیا تھا۔
سعدیہ امام نے ایک پروگرام میں بتایا کہ جب وہ ڈراما سیریل ’الجھن‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں، تو ایک مشکل سین میں وہ جذباتی تاثر نہیں دے پا رہیں تھیں۔ اس پر کاظم پاشا نے پی ٹی وی کے اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کے سامنے ان سے سخت الفاظ میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کاظم پاشا نے کہا تھا کہ نئی لڑکیاں ڈراموں کے لیے مناسب نہیں کیونکہ ان میں عقل، تمیز اور اداکاری کی کمی ہے، جس پر سعدیہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
بعد ازاں کاظم پاشا نے انہیں سمجھایا کہ ان کی تنقید کا مقصد صرف بہتر اداکاری حاصل کرنا تھا اور سب کے سامنے معافی بھی مانگی۔
سعدیہ امام نے اس واقعے کو اپنی اداکاری کی نشوونما کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ کبھی کبھی جذباتی مناظر ادا کرنا مشکل ہوتا ہے اگر اداکار وہ موڈ نہ رکھتا ہو۔
کاظم پاشا پی ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔