Wed, September 16, 2026

پیپلز پارٹی کے تحفظات، ن لیگ کی وضاحت اور یقین دہانی

پیپلز پارٹی کے تحفظات، ن لیگ کی وضاحت اور یقین دہانی

اسلام آباد:حکومتی اتحاد میں حالیہ تناؤ کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تحفظات پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اتحادیوں کو مشاورت میں شامل نہ کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔

جواباً مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پیپلز پارٹی کو تمام تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آئندہ تمام اہم امور پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

دونوں جماعتوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قومی مفاد میں باہمی اختلافات کو بات چیت سے سلجھایا جائے گا تاکہ حکومت کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

ٹیگز: