Wed, September 16, 2026

حماس کا ٹرمپ کے امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ

حماس کا ٹرمپ کے امن منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض نکات میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیل کے مکمل انخلا اور تنظیمی رہنماؤں کے قتل سے متعلق بین الاقوامی سطح پر ضمانتیں مانگی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس منصوبے پر باضابطہ ردعمل دو سے تین دن میں دے گی۔

حماس کو سب سے زیادہ اعتراض اس شق پر ہے جس میں تنظیم کو مکمل غیر مسلح کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں حماس نے دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے اس حوالے سے مشاورت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے میں حماس کو مستقبل کی حکومت میں شامل نہ کرنے، مگر پرامن رہنے والوں کو عام معافی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر علاقوں میں موجود رہے گی۔

ٹیگز: