Wed, September 16, 2026

میراتھن سے کراچی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا:میئر مرتضیٰ وہاب

میراتھن سے کراچی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا:میئر مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ایونٹس اور میراتھن کے ذریعے کراچی کا روشن اور مثبت پہلو دکھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

میئر کراچی نے کہاکراچی کا چہرہ بعض اوقات منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، لیکن میراتھن اور دیگر سرگرمیاں شہر کی مثبت پہچان کے لیے بہترین مواقع ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ایونٹس خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور آئندہ بھی کراچی میں مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 23 مارچ کو شہر میں سائیکلنگ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ آئندہ سال میراتھن پورے کراچی میں منعقد کرنے کی خواہش ہے۔قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ شہری محفوظ رہیں۔

میئر نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے کراچی آنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ مواقع عوام کو شہر کی مثبت تصویر دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگز: