Wed, September 16, 2026

وفاقی حکومت نے ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ، آج ملاقات طے

وفاقی حکومت نے ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ، آج ملاقات طے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ آج پیپلز پارٹی کے ایک وفد کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی، جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

اس ملاقات میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان زیر التوا مسائل اور حالیہ بیانات کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی اور وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر وزرا کے بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بھی اپنے مطالبات پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس پر انہیں سخت تحفظات ہیں۔

 
 

ٹیگز: