واشنگٹن ؛ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ورجینیا میں میرین کور کے جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن قائم رکھنے کے لیے ہمیں جنگ کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق ہوں گے اور جو اس نئی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے، انہیں فوج سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فوج میں داڑھی رکھنے پر پابندی ہوگی اور بھاری بھرکم یا کمزور جنرلوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اب ترقی میرٹ کے مطابق ہوگی، نہ کہ سفارش یا کوٹے کی بنیاد پر۔ ساتھ ہی، امتیازی سلوک اور شکایات کے حل کے طریقے میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔